مون سون سیزن: پاکستان میں معمول سے 80 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ

0
6

مون سون بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ،رواں سال پاکستان میں معمول سے 80 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ ،ملک بھر میں مون سون کا تیسرا اور زوردار سپیل جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سلسلہ ابھی رکنے والا نہیں، آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں اب تک 80 فیصد سے زائد بارشیں ہوچکیں،رواں سیزن میں کشمیر میں 22،بلوچستان میں 142 اور گلگت بلتستان میں 55 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں ، جبکہ خیبر پختونخوا میں 33 فیصد اورپنجاب میں 124فیصد بارشیں زیادہ ہوئی ہیں۔

Leave a reply