
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب(پی ڈی ایم اے)نےپنجاب بھرمیں مون سون کےدوسرےسپیل کےپیش نظرالرٹ جاری کردیا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں آج موسم جزوی ابرآلودرہنےاوربارش کاامکان ہے،جبکہ مری،گلیات، راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں بارش متوقع ہے،اُدھر شیخوپورہ ،میانوالی، خوشاب، سرگودھااورفیصل آبادمیں بارش کی توقع ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ 5سے10جولائی کےدوران پنجاب بھرمیں مون سون بارشوں کاامکان ہے،راولپنڈی،مری،گلیات،چکوال،جہلم اور گوجرانوالہ میں بارشوں کاامکان ہےجبکہ لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ،نارووال، ساہیوال اورفیصل آبادمیں بارشوں کی توقع ہے۔اُدھر اوکاڑہ،قصور، خوشاب اور سرگودھامیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیاکاکہناہےکہ 7جولائی سےدریاؤں میں پانی کےبہاؤمیں اضافہ ہوسکتاہے۔
پنجاب :تعلیم کے فروغ کاسلسلہ ، ٹینٹ سکولز قائم کرنے کا فیصلہ
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دریائےستلج میں اونچےدرجےکاسیلاب،پی ڈی ایم اےکاالرٹ جاری
اگست 26, 2025 -
بانی پی ٹی آئی نےغیرملکی حکومت سےمددمانگ لی
اگست 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔