مہنگائی سےپریشان عوام کیلئےبُری خبر،حکومت نےپیٹرول بم گرادیا

0
41

مہنگائی کےمارےعوام کےلئے ایک اوربُری خبر،حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کوریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیاجاتاہے۔
حکومت نےپیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ کردیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ۔
قیمت میں اضافےکےبعدپیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کر دی اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

واضح رہےکہ خبررساں ایجنسی کےمطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 5.5 فیصدکمی ہوئی تھی جس کےبعدبرینٹ خام تیل کی قیمت 71.46 ڈالرہوگئی تھی،امریکی خام تیل ڈبلیوٹی آئی کی قیمت میں 5.8 فیصدکمی ہوئی تھی جس سے 67.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی،مشرق وسطیٰ کےحالات کےباعث تیل کی قیمتوں میں بڑی گراؤٹ ہوئی۔

Leave a reply