نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی

0
100

حکومت نے بجٹ میں نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2025ء کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا، جس میں اخراجات کا تخمینہ 18 ہزار 877 ارب روپے لگایا گیا ہے، ترقیاتی بجٹ کیلئے 14 سو ارب روپے رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز دی ہے اور اب ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے البتہ حج و عمرہ اور تعلیمی سفر کرنے والے نان فائلرز کو چھوٹ ہو گی۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جو ٹیکس فائلر نہیں ہے اس کو سزا ہونی چاہیے اور فائلر بنانا چاہیے، نان فائلر ہونا ہی نہیں چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں کہ نان فائلر ہونا ہی نہیں چاہیے، بجٹ میں فائلر اور نان فائلر کے درمیان فرق کو بڑھا دیا گیا

Leave a reply