وزیراعلی پنجاب کی ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات

0
138

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ سے عوام کو دہلیز پر ریلیف مل رہا ہے۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کرنے والوں میں سعود مجید، رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد محمود، عدنان افضل چٹھہ شامل تھے، ارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ کو سراہا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کر رہی ہوں، پنجاب بھر کے بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

Leave a reply