وزیر اعلیٰ پنجاب کا دوسرے روز بھی پنجاب میں زرعی اصلاحات کےلئے خصوصی اجلاس
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسانوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے کوشاں۔ دوسرے روز بھی پنجاب میں زرعی اصلاحات کےلئے خصوصی اجلاس
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا محمد نوازشریف کسان کارڈپراجیکٹ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی۔
کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا، بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی ، پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز (MAC)بنائے جائیں گے۔
ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پرجدید زرعی مشینری، ٹریننگ، پیسٹی سائیڈ بیج اور نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے، پہلے فیز میں ہر ضلع میں ایک ماڈل ایگریکلچر سنٹر بنے گا،کاشتکاروں کو جعلی کھاد، ادویات سے چھٹکارا ملے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت، کاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری۔
سنٹر آف ایکسیلینس کے انتظامی امور بورڈ کے ذریعے کنٹرول کرنے اور ریسرچ سنٹر کو ریجنل یونیورسٹیز سے لنک کرنے پر اتفاق، چین کے تعاون سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 ارب کی لاگت سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ۔
پاک چائنہ آر اینڈ ڈی سنٹر میں جینوم سنٹر، جرم پلازم ریسورس، سپیڈ بریڈنگ اور کلائیمنٹ چینج پر ریسرچ کی سہولت ہو گی، جعلی زرعی ادویات اور کھاد کی فروخت روکنے کیلئے ایگریکلچر پیسٹی سائیڈ ایکٹ اور فرٹیلائزرز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی۔
پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو کا جائزہ لیا گیا، زرعی زمین کو رہائشی مقاصد کے استعمال کو روکنے کیلئے قانون لانے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا۔
ایگریکلچرل ایکسٹنشن ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے اراستہ کرنے اور 500 ایگریکلچر گریجوایٹس کی بھرتی پر اتفاق، کسانوں کودو سال میں 7 ارب روپے کی لاگت سے 24800 جدید ترین زرعی آلات دیئے جائیں گے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت محمد عاشق حسین، پرویز رشید،سعود مجید، چیف سیکرٹری سیکرٹریز زراعت، خزانہ، صدر بنک آف پنجاب اور دیگر حکام کی شرکت۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بھارت کا انوکھا کارنامہ، ‘بغیر ڈرائیور کے ہی ٹرین چلاا دی
فروری 28, 2024 -
اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا بیان
مئی 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔