وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی اسٹیٹ آف نیو یارک کے ڈپٹی اسپیکر کی ملاقات

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے اسٹیٹ آف نیو یارک کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس کی قیادت میں امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پی اے سی) کے وفد سے ملاقات کی۔
رانا سکندر حیات اور فل رامس کے درمیان پنجاب میں مشترکہ تعلیمی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر تعلیم اور فل رامس مابین پنجاب ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لانے کے لئے مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی ۔
ملاقات میں اسٹیٹ آف نیو یارک اور صوبہ پنجاب کے درمیان سسٹر تعلقات استوار کرنے پر تفصیلی بات چیت۔ اسٹیٹ آف نیو یارک کے ڈپٹی اسپیکر نے محکمہ تعلیم سے اشتراک اہم حیثیت کا حامل قرار دیا۔
کیا محکمہ تعلیم پنجاب اور اسٹیٹ آف نیو یارک مابین ٹیچر ٹریننگ اور سکولوں میں سہولیات کا فقدان دور کرنے کے حوالے سے پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر تعلیم نے صوبہ پنجاب کے ساتھ سسٹر تعلقات قائم کرنے کی قرارداد منظور کرنے پر نیویارک اسمبلی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سٹیٹ آف نیو یارک کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے رانا سکندر حیات کے تعلیمی ویژن کو سراہا، اقدامات کی تعریف کی۔ پاکستانی طلبہ کیلئے نیو یارک کے تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
نیو یارک اسٹیٹ کی معاونت سے پنجاب میں شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ بین الاقوامی ماہرین تعلیم کے تجربات سے استفادہ کر کے تعلیمی شعبے میں کثیر جہتی، طویل المدتی اشتراک کیا جائے گا۔
امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پی اے سی) کے وفد کا پنجاب اسمبلی میں سکول ایلوکیٹر قائم کرنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹیم میں سرجری کے بیان پر حارث رؤف کا ردعمل
جون 13, 2024 -
دوسراٹیسٹ:بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان ٹیم مشکلات کاشکار
ستمبر 2, 2024 -
ووٹ چور حکومت کو پی ٹی آئی احتجاجی ریلی کا خوف
اپریل 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔