ویمنزورلڈکپ:جنوبی افریقہ نےبھارت کو3وکٹوں سےشکست دیدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ورلڈکپ کےدسویں میچ میں جنوبی افریقہ نےبھارت کو3وکٹوں سےشکست دےدی۔
آئی سی سی ویمنزورلڈکپ کےدسویں میچ میں جنوبی افریقہ نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیامیزبان بھارت نےپہلےکھیلتےہوئے 49.5 اوورز میں 251 رنز کاہدف دیاجواب میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے 7گیندپہلےہی میچ جیت لیا۔
بھارت کی اننگز:
بھارت کی جانب سےاننگزکاآغازاچھاتھااوپنرنے55رنزکاآغازفراہم کیا،پھرجنوبی افریقی بولرزکے سامنے بھارتی بلےبازبےبس ہوگئیں ایک ایک کرکےآؤٹ ہوتی گئیں۔ 102 رنز پر بھارت کی 6 بیٹرز پویلین پہنچ گئیں۔
بھارت کی جانب سےبلےبازچا گوش نے ٹیم کوسہارادیا 77 گیندوں پر 94 رنز بنائے اور سنہے رانا نے 33رنز اسکور کیے ۔تاہم بھارتی ٹیم 49.5 اوورز میں 251 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی ۔
جنوبی افریقہ کی اننگز:
جنوبی افریقہ کی ٹیم کاآغازاچھانہ رہا18کےمجموعی سکورپر2کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں۔پھرکپتان لورا نے70رنزکی اننگزکھیلی،مگر81کےمجموعی پرآدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
ایسے میں کلو ٹرایئون اور نڈائن ڈی کلرک نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی۔تاہم کلو ٹرایئون 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ، لیکن نڈائن ڈی کلرک نے خوبصورت انداز میں میچ فنش کیا ۔ نڈائن ڈی کلرک 54 گیندو ں پر 84 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں۔جنوبی افریقہ نے 49 ویں اوور میں 3 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔