ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا، ہم اس کا احترام کرتے ہیں،احسن اقبال

0
23

وفاقی وزیراحسن اقبال نےکہاہےکہ ڈونلڈٹرمپ کاصدرمنتخب ہوناامریکی عوام کافیصلہ تھا،ہم اس کااحترام کرتےہیں۔
وفاقی وزیراحسن اقبال کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کے وزیر ہوا بازی کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، ہم کسی بھی قومی ادارے کو کوڑیوں کے دام نہیں بیچیں گے۔
احسن اقبال کامزیدکہناتھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا، ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔لیکن ایک سیاسی جماعت کایہ کہناکہ ٹرمپ آئے گا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سےکم نہیں ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ عدلیہ میں آئینی بینچ باہر سے نہیں لایا گیا، یہ سپریم کورٹ کے ججوں پر ہی مشتمل ہے۔وزیراعظم جلد 5 سال کا معاشی روڈ میپ دینے جا رہے ہیں۔

Leave a reply