ٹک ٹاکرثنایوسف کیس میں عدالت نےاہم ہدایت کردی

0
4

ٹک ٹاکرثنایوسف کیس میں اہم پیشرفت ہوئی۔عدالت نےملزم کامیڈیکل کروانےکی ہدایت کردی۔
اسلام آبادمیں علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کوشناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم کو جیل بھیجنےکا حکم دیا تھا۔
پراسیکوشن نےکہاکہ ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ملزم کو 2 لوگوں نے شناخت کیا مقتولہ کی والدہ اور پھوپھونےشناخت کیا۔ملزم سے زیر استعمال موبائل فون اور گاڑی کی برآمدگی کیلئے ریمانڈ چاہیے۔
پولیس کی جانب سےملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
ملزم عمر حیات نےکہاکہ میں نے موبائل پولیس کو دے دیا ہے،میری درخواست ہے میرا میڈیکل کروایا جائے۔
عدالت نےملزم عمرحیات کی درخواست قبول کرتےہوئے ملزم کےمیڈیکل کی ہدایت کی۔
ملزم نےکہاکہ میرا فیملی سے رابطہ نہیں انکو پتا ہے کہ وکیل کرنا ہے یا نہیں۔
عدالت نے ملزم عمرحیات کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
واضح رہےکہ ملزم نے2جون کوٹک ٹاکرثنایوسف کوملنے سے انکار پر غصے میں آ کر اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیاتھا۔

Leave a reply