
پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دوستی کے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
انسان کی زندگی میں دوست نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔ دوستوں کی صحبت کسی انسان کے نظریات و خیالات اور شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس خوبصورت رشتے کی اہمیت کو بڑھانے کے لیے 30 جولائی کو دوستی کے عالمی دن سے منسوب کیا گیا ہے۔
’’ورلڈ فرینڈشپ ڈے‘‘منانے کا باقاعدہ آغاز 1958ء میں پیراگوائے سے ہوا لیکن بعد میں یہ دن دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر گیا۔27 اپریل 2011ء کو اقوام ِمتحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا۔
یہ دن دوستوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور ان کے ساتھ گہرے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے منایا جاتا ہےکیونکہ مخلص دوست کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ دوست غم گسار ہے، ہم راز ہے اور ہماری زندگی کا وہ جز ہے جس کے بغیر ہماری ہر خوشی ادھوری ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لوگ اس خوبصورت دن کےموقع پر اپنے دوستوں کو تحفے تحائف اور پیغامات بھیجتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سموگ کی شدت میں کمی،ہوٹلز،ریسٹورٹنس کےاوقات کارمیں نرمی
نومبر 19, 2024 -
ملک بھر میں کڑاکے کی سردی،پہاڑوں پرمزید برفباری کی پیشگوئی
جنوری 11, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔