پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے وار، پے در پے سیلابوں کی وجہ کیا؟

0
2

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے شدیدوار،پے در پے سیلابوں کی وجہ کیا؟
پاکستان حالیہ ہفتوں میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کے ساتویں سپیل نے شدید نقصان کیا ہے، خاص طور پر خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق کہ یہ بارشیں انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ہونیوالی ماحولیاتی تبدیلی کے باعث مزید شدت اختیار کر چکی ہیں، جس کے نتیجے میں سیلاب کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہیں، جس سے ملک کے مختلف حصوں میں مختلف اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔درجہ حرارت میں اضافہ، بارشوں کے پیٹرن میں تبدیلی، سیلاب اور گلیشیرز کے پگھلنے جیسے مسائل پاکستان کو درپیش ہیں۔پاکستان ان 10 ممالک میں سے ایک ہے ،جو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے بہت زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ ایک صدی میں پاکستان میں اوسط درجہ حرارت میں صفراعشاریہ چھ تین ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور کراچی کے ساحل کے ساتھ سمندر کی سطح میں ایک اعشاریہ ایک ملی میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply