پاکستان کی جانب سے امریکہ کو دو اڈوں کی فراہمی کی مبیّنہ اطلاعات
پاکستان ٹوڈے: پاکستان تحریک انصاف نے کٹھ پتلی جعلی وزیراعظم سے فوری طور پر معاملے کی حقیقت قوم کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کردیا
تفصیلات کے مطابق قوم کو اعتماد میں لئے بغیر امریکہ کو ہوائی اڈوں کی فراہمی کی مبیّنہ اطلاعات نہایت تشویشناک، قومی مفادات سے متصادم اور حکومت سے فوری جواب طلبی کی متقاضی ہیں، رجیم چینج سازش اور بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کے مذموم منصوبوں کے محرّکات قوم پر نمایاں ہورہے ہیں۔
عوامی مینڈیٹ پر کھلے ڈاکے کے نتیجے میں قائم کردہ غاصب سرکار خارجہ امور اور قومی سلامتی سے جڑے حسّاس معاملات میں قومی امنگوں سے یکسر متصادم روش کی جانب بڑھ رہی ہے، بھارت، اسرائیل اور امریکہ کے حوالے سے غاصب حکومت کی پالیسی نہایت غیرشفاف، شکوک و شبہات سے بھرپور اور قومی مفادات کی شرمناک سودے بازی پر مبنی ہے۔
اسرائیل خفیہ وفود بھجوانے اور مظلوم فلسطینیوں کی مجرمانہ نسل کشی پر خود پر خاموشی طاری کرنے والی مجرم سرکار کشمیریوں سے بےوفائی کرکے بھارت سے تجارت کھولنے کیلئے بھی بےچین اور بےقرار ہے، غاصب حکومت کا کٹھ پتلی وزیرِخارجہ خاموشی سے بھارت اور اسرائیل پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی جڑیں کھودنے میں مصروف ہے۔
غاصب سرکار کو پاکستان کو کسی نئے بیرونی تنازعے خصوصاً مسلم ہمسایہ ممالک کے خلاف امریکی ایجنڈے کا ایندھن بنانے سے گریز کرنا ہوگا،غاصب سرکار خصوصاً امریکہ کو اڈوں کی فراہمی کے حوالے سے حقائق قوم کے سامنے رکھے اور بتائے کہ ان اطلاعات میں کتنی صداقت ہے۔
امریکہ کو فراہم کی جانے والی اس نئی سہولت کے اسباب و محرکات کیا ہیں اور اس باب میں طے پانے والے سمجھوتے کی نوعیّت کیا ہے، قومی مفادات کی سودے بازی، پاکستان کو کسی نئے علاقائی تنازعے یا بیرونی ایجنڈے کی بھینٹ چڑھانے کی کوئی کوشش قوم قبول کرے گی نہ تحریک انصاف اس کی اجازت دے گی، پاکستان تحریک انصاف پارلیمان میں بھی اس معاملے کو اٹھائے گی اور غاصب سرکار سے جواب مانگا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جرائم روکنے کامشن:وزیراعلیٰ مریم نوازنےاہم ہدایت کردی
اگست 22, 2024 -
آج کی ریسیپی: پودینے کی لسی
جولائی 16, 2024 -
لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
ستمبر 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔