پاک فوج کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیواورریلیف آپریشنزجاری

0
2

پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنزجاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاک فوج  کے انجینئر کور کے دستے شانگلہ  اور بونیر میں سیلابی ریلیف اورریسکیو آپریشنزمیں تعینات ہیں ،ریسکیو آپریشنز کے بعد پیربابابائی پاس کوہرقسم کی ٹریفک کےلئے کھول دیاگیا۔
پاک فوج کی جانب سےعوام کی سہولت کیلئےپیربابابازارمیں رات بھرملبہ ہٹانےکاکام جاری رہا،پاک فوج کی مشینری نے7مقدمات پرلینڈسلائیڈنگ سےمتاثرہ الوچ پورن 20کلومیٹرسڑک بحال کردی،ریسکیوآپریشن کے بعد پورن گاؤں کازمینی رابطہ بحال کردیاگیا جبکہ مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Leave a reply