پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام نہم کے سالانہ امتحان لیا جا رہا ہے
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں اج سیکنڈری اسکول پہلا سالانہ امتحان 2024 برائے جماعت نہم کے سلسلہ میں پرچہ انگلش لیا جا رہا ہے ۔
جس میں 1432426 امیدواران نے شرکت کی ۔ جن میں 705509 لڑکے اور 726917 لڑکیاں شامل ہیں ۔ امیدواران کی سہولت کیلئے 4088 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔
لاہور بورڈ کی حدود میں میں 140852 لڑکے اور 151860 لڑکیاں شامل ہیں جن کے لیے 854 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔
چیرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر عنصر اظہر نے لارنس روڈ پر قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا دوران انسپکشن تمام سپریٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ہر صورت میں امیدواران کی کٹلسٹ کے مطابق شناخت کو یقینی بنایا جائے تاکہ تلبیس شخصی کا قلعہ قمع کیا جا سکے ۔
دوران انسپکشن چیرمین نے موبائل انسپکٹرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ ہر سنٹر میں دوران پرچہ معروضی موجود رہیں تاکہ امتحانی نظام کو شفاف بنایا جا ۓ ۔
وی پی این پرپابندی کامعاملہ:عدالت نےجواب طلب کرلیا
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک کےنامزدبینکوں نےحج درخواستیں وصول کرناشروع کردیں
نومبر 18, 2024 -
وساکھی میلے میں شرکت کے لیے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
اپریل 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔