پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری

0
36

ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے تمام 8104 درخواست گزاروں کی میرٹ فہرست ویب سائٹ پر شائع کر دی ہے، جو اوپن میرٹ اور اوورسیز کیٹیگری کے لیے علیحدہ علیحدہ جاری کی گئی ہے۔
اس میرٹ لسٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو میڈیکل کالجز میں داخلہ الاٹ کیا جائے گا۔ پنجاب کے 32 نجی میڈیکل کالجوں میں سنٹرالائزڈ ایڈمیشن کا عمل جاری ہے، اور پہلی سلیکشن لسٹ کے مطابق نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کا آخری میرٹ 80.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
پہلی سلیکشن لسٹ 5 فروری کو جاری کی گی، جس کے بعد امیدواروں کو کالج فیس جمع کرانے اور جوائننگ کے لیے تین دن دیے گے، امیدواروں کی سہولت کے لیے تمام میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور وائس چانسلر یو ایچ ایس کی ہدایت پر سینئر فیکلٹی ممبران کو داخلوں کے لیے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ نجی میڈیکل کالجوں کی دوسری سلیکشن لسٹ 10 فروری کو جاری کی جائے گی۔

Leave a reply