
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب نےفیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کےاعدادوشمارجاری کردیے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق پنجاب کےدریاؤں ،بیراجزاورڈیمزمیں پانی کی سطح سےمتعلق اعدادوشمار شامل ہیں۔مون سون بارشوں سےنقصانات سے متعلق اعدادوشماربھی فیکٹ شیٹ کاحصہ ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، لاہور ،شیخوپورہ،اٹک اورگوجرانوالہ میں بارش کاریکارڈجاری کردیا گیا۔ گجرات، سیالکوٹ ،حافظ آباد،چکوال اورڈی جی خان میں بارش ریکارڈکی گئی۔
رپورٹ کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں کےباعث18شہری جاں بحق ہوئے،پنجاب بھرمیں بارشوں سے27گھرمتاثراور57شہری زخمی ہوئے ،جاں بحق افرادمیں11بچے3خواتین اور7مردشامل ،زیادہ اموات کچے مکانات ،خستہ عمارتیں،چھتیں گرنےکےباعث ہوئیں۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ خانیوال اوراوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنےسے2شہری جاں بحق ہوئے،منڈبہاؤالدین میں2بچےبجلی کاکرنٹ لگنےکےباعث جاں بحق ہوئے۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔