چیمپئنزٹرافی:بڑااپ سیٹ،افغانستان نےانگلینڈکوشکست دیکرایونٹ سے باہر کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کے8ویں میچ میں افغانستان نےبڑااپ سیٹ کردیا، انگلینڈکو8رنزسےشکست دےکرمیگاایونٹ سےباہرنکال دیا۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےچیمپئنزٹرافی کےآٹھویں میچ میں افغانستان اورانگلینڈکی ٹیمیں مدمقابل تھیں،،افغانستان نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیاانہوں نےانگلینڈ کےخلاف مقررہ 50اوورزمیں 7وکٹوں کےنقصان پر325رنزبنائے۔ہدف کےتعاقب میں انگلینڈکی پوری ٹیم آخری اوور میں 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جوروٹ نے 120 رنز کی اننگز کھیلی جو کسی کام نہ آسکی۔
افغانستان نےانگلینڈکوسنسنی خیزمقابلےمیں 8رنزسےشکست دےکرسیمی فائنل کی دوڑسے باہرکر کے خودسیمی فائنل کاامیدواربن گئی۔
انگلینڈکی اننگز:
انگلینڈکی جانب سےبین ڈکٹ اور جوز بٹلر نے 38، 38 رنز بنائے، جیمی اورٹن نے 32 سکورفراہم کئےجبکہ ہیری بروک نے25 اور فل سالٹ نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیام لیونگسٹون 10 اور جیمی اسمتھ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلش ٹیم کےجوروٹ عمدہ اننگزکھیلی انہوں نے111 گیندوں پر 120 رنز بنائے، جو روٹ نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 11 چوکے لگائے، وہ ٹیم کو فتح کے قریب لےگئے تاہم ان کے آؤٹ ہونےکے بعد انگلش ٹیم سنبھل نہ سکی۔
افغانستان کی جانب سےعظمت اللہ عمرزئی کی تباہ کن باولنگ انہوں نے 5شکارکئے، محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، فضل حق فاروقی، راشد خان اور گلبدین نائب نے ایک ایک وکٹ لی۔
افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی جیتنےکا خواب ادھورا رہ گیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی انگلش ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
افغانستان کی اننگز:
افغانستان کی جانب سےاننگزکاآغاز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے کیا ،افغان ٹیم کوپہلانقصان اوپنر رحمان اللہ گربازکی صورت میں اٹھاناپڑاجب وہ صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئےپھرصدیق اللہ اٹل بھی زیادہ دیرتک کریز پر ٹھہرنہ سکےوہ بھی15کےمجموعےپر4سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔
رحمت شاہ بھی زیادہ کامیاب نہ ہوسکےوہ بھی 4سکوربناکروکٹ گنوابیٹھے۔ پھر کپتان حشمت اللہ شاہدی نےمیدان سنبھالا، ابراہیم زدران اورحشمت اللہ شاہدی نےٹیم کواچھاسکورفراہم کیامگرحشمت اللہ شاہدی 140کے مجموعے پر 40 رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے۔پھرعظمت اللہ عمرزئی گراؤنڈمیں آئے۔
ابراہیم زدران اورعظمت اللہ عمرزئی نےایک بارپھرٹیم کوسہارادیادونوں نے اچھی شراکت کی،پھرعظمت اللہ عمرزئی 212کےمجموعےپر41رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔پھرمحمد نبی نےمیدان میں آئے۔
ابراہیم زدران نےانگلینڈکےکھلاڑیوں پرخوب لاٹھی چارج کیاانہوں نےچیمپئنزٹرافی کےمیگاایونٹ انفرادی طورپرسب سےبڑاسکورکیاوہ 323کےمجموعےپر177رنزبناکرپویلین لوٹے۔پھرمحمدنبی بھی 324کےمجموعےپر40رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔گلبدین نائب اورراشد خان میدان میں آئےتوصرف ایک سکورکااضافہ کرکے50اوورزمکمل ہونےناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔
افغانستان نے اب گروپ کا آخری میچ آسٹریلیا سے کھیلنا ہے جس میں فتح کی صورت میں افغان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
ٹاس:
قبل ازیں افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نےانگلینڈکےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
افغانستان اسکواڈ:
افغانستان کی ٹیم میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ شامل جبکہ (کپتان)حشمت اللہ شاہدی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب بھی ٹیم کاحصہ ہیں اور راشد خان، نور احمد اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔
انگلش سکواڈ:
انگلش اسکواڈ فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی سمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، (کپتان) جوز بٹلر، لیام لیونگسٹون، جوفرا آرچر، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔
یادرہےکے میگاایونٹ کےافتتاحی میچ میں نیوزی لینڈنےپاکستان کو60رنز سے شکست دی جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دی،ٹورنامنٹ کےتیسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نے107سکور سے افغانستان کوشکست دی تھی۔ایونٹ کےچوتھےمیچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سےشکست دی تھی۔چیمپئنرٹرافی کےہائی ولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو6وکٹوں سےشکست دی،پھرایونٹ کےچھٹےمیچ میں نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کو5وکٹوں سےشکست دیکرسیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیاجبکہ سات واں میچ آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کےدرمیان ہوناتھامگربارش کےباعث دونوں ٹیمیں کوایک،ایک پوائنٹ مل گیا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان نےمیدان مارلیا
اپریل 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔