گوشواروں سےمتعلق کیس،الیکشن کمیشن نےعمرایوب کی درخواست مستردکردی

0
4

اپوزیشن لیڈر کیخلاف اثاثوں کے گوشواروں  سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نےعمرایوب کی درخواست مستردکردی۔
چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 5رکنی بینچ نےاپوزیشن لیڈرعمرایوب کےخلاف اثاثوں کےگوشواروں سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔
عمرایوب کےوکیل نےکہاکہ قانون کےمطابق ہرسال31دسمبرتک گوشواروں کی تفصیلات جمع کراناہوتی ہے،قواعدکےمطابق 120روزکےاندالیکشن کمیشن رکن کیخلاف شکایت درج کرسکتاہے،الیکشن کمیشن نے29اپریل 2025کے بعد نوٹس بھیجا۔
ممبربلوچستان نےکہاکہ الیکشن کمیشن نےپہلانوٹس مقررہ مدت کے اندر بھجوایا تھا ۔
وکیل عمرایوب نےکہاکہ منتخب ارکان پرہمیشہ تلوارنہیں لٹکائی جاسکتی ،الیکشن کمیشن غلط گوشواروں پر120روزکےاندرکارروائی کرسکتاہے۔
وکیل ای سی نےکہاکہ آرٹیکل 218کےتحت الیکشن کمیشن کےپاس کرپٹ پریکٹسزکیخلاف کارروائی کااختیارہے۔
ممبرسندھ نےکہاکہ کرپٹ پریکٹس ثابت ہوگی توالیکشن کمیشن کوکارروائی کا اختیار ہوگا۔
عمرایوب کےوکیل نےدرخواست جمع کرائی ۔
درخواست میں گوشواروں سےمتعلق نوٹس واپس لینےکی استدعا کی گئی۔
وکیل الیکشن کمیشن نےکہاکہ الیکشن کمیشن نےانہیں فیئرٹرائل کاموقع دیاتھا، عمر ایوب کی درخواست مستردکی جائے۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نےکیس کی مزیدسماعت 29جولائی تک ملتوی کردی۔

Leave a reply