ہر دور میں کوئی نا کوئی سیاسی جماعت بنیفشری ہوتی ہے، جسٹس جمال مندوخیل

مخصوص نشستوں کے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پرریمارکس دیتے ہوئےجسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ ہر دور میں کوئی نا کوئی سیاسی جماعت بنیفشری ہوتی ہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ نےمخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل :
وکیل سلمان اکرم ر اجہ نےکہاکہ میں دو ججز اور 8 ججز کے فیصلے کے نکات بتاوں گا۔
جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس دئیےکہ سلمان اکرم راجہ صاحب، آپ نے مرکزی کیس میں یہ سب دلائل نہیں دیے، سب حقائق ہم نے خود نکال کر لکھے، آپ کا کل کا شعر میرے دماغ میں چلتا رہا، آپ کے شعر پر مجھے وہ کارٹون یاد آیا جو 2018 کے انتخابات میں آیا تھا، 2018 کے انتخابات میں ایک رنگ میں کارٹون باکسر کے ہاتھ بندے تھے اور دوسرا آزاد تھا۔
جسٹس جمال مندوخیل نےمزیدکہاکہ ہر دور میں کوئی نا کوئی سیاسی جماعت بنیفشری ہوتی ہے، جج مصلحین نہیں ہو سکتے یہ کام سیاسی جماعتوں کا ہے، میں آج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔
جسٹس آمین الدین خان نےکہاکہ آپکا اور فیصل صدیقی کا مدعا یہ ہےکہ الیکشن کمیشن نے آپ سے زیادتی کی۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ ساتھ عوام سے بھی زیادتی کی۔
جسٹس امین الدین نےکہاکہ اس سے فرق نہیں پڑتا،آپ الیکشن کمیشن کو اس بحث سے نکال دیں۔
کنول شوذب کےوکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ سر یہ سب آپکے فیصلے میں لکھا ہے مجھے آپ اپنا فیصلہ تو پڑھنے دیں،عدالت کو 41 امیدواران کے پی ٹی آئی نہ لکھنے کہ وجہ بتانا چاہتا ہوں، الیکشن کمشنر پنجاب کا فیصلہ تھا کہ پی ٹی آئی والوں کے کاغذات منظور نہیں ہوں گے۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ کاغذات نامزدگی میں الیکشن کمیشن کا تو کام ہی نہیں،کاغذات نامزدگی پر فیصلہ آر اوز نے کرنا ہوتا ہے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ آر اوز کا بھی تاثر تھا کہ کاغذات منظور نہیں ہوں گے، ایک غیر یقینی کی صورتحال تھی۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ میچور سیاسی جماعتیں غیر یقینی صورتحال کا مقابلہ کرتیں ہیں۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ سر کیا نہ مقابلہ، جیسے کر سکتے تھے، آپ ہمیں دوش دے دیں، میں لے لوں گا۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ کل آپ نے کہا 12، 14 سال کے بچے گرفتار ہوتے تھے آپ ٹافیاں دینے جاتے تھے،کسی بچے کا باپ کورٹ نہیں آیا کوئی پریس کلپنگ نہیں دی گئی، اس قسم کا بیان ہمارے اور قوم کے لیے سرپرائز تھا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہا کہ قوم کے لیے تو یہ سرپرائز نہیں تھا۔
جسٹس جمال مندوخیل بولےپہلی مرتبہ ہی اس طرح کی بات کی گئی۔
کنول شوذب کےوکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ میں اس بیان پر معذرت چاہتا ہوں۔
جسٹس جمال مندوخیل کا مخصوص نشستوں کیس میں وکیل سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ بولے اوریجنل کیس میں بار بار پوچھا گیا پی ٹی ائی کہاں ہے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ ہم دیر سے آئے مگر درست آئے۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ نہیں آپ دیر سے آئے مگر درست نہیں آئے، آئے تو کہا سیٹیں سنی اتحاد کو دیں۔
بعدازاں عدالت نےمخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ۔
کنول شوزب کے وکیل سلمان اکرم راجہ کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔