یوٹیوب میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک بڑی تبدیلی کا اطلاق

0
3

سوشل میڈیا صارفین کیلئے اہم خبر،یوٹیوب میں ایک بڑی تبدیلی کے اطلاق کی تیاری،معروف ویڈیوز پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین کی عمر کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
یہ فیچر 13 اگست سے متعارف کرایا جا رہا ہے اور اس میں صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق اس نئے سسٹم کا مقصد بہترین اور عمر کے مطابق تجربہ اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کے مطابق آئندہ چند ہفتوں کے دوران ہم مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو امریکا میں محدود صارفین کی عمر کا تخمینہ لگانے کیلئے استعمال کریں گے، اس طرح کم عمر صارفین کے ساتھ ان کی عمر اور بالغ افراد کے ساتھ ان کی عمر کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق محدود صارفین پر کی جانیوالی آزمائش کے نتائج کو دیکھ کر اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر متعارف کروایا جائے گا۔اے آئی ٹیکنالوجی مختلف چیزوں کے ذریعے صارف کے عمر کا تعین کرے گی، جیسے وہ کس قسم کی ویڈیوز کو سرچ کرتا ہے۔
دیکھے جانیوالی ویڈیو کیٹیگریز یا اکاؤنٹ کی اپنی عمر، یعنی وہ کتنے عرصے سے کام کر رہا ہے،اگر اے آئی سسٹم نے تعین کیا کہ صارف ایک کم عمر نوجوان ہے تو اس پر خودکار طور پر عمر سے متعلق پابندیوں کا اطلاق ہوگا،البتہ اگر سسٹم کی جانب سے صارفین کی عمر کا درست تعین نہیں کیا جائے گا تو وہ شناختی کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ثابت کرسکے گا کہ وہ 18 سال سے زائد عمر کا ہے۔

Leave a reply