26نومبراحتجاج کیس:عارف علوی سمیت50رہنماؤں کےوارنٹ گرفتاری جاری

0
16

26نومبراحتجاج کیس میں عدالت نے سابق صدرعارف علوی سمیت تحریک انصاف کے 50رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
اسلام آبادکی انسداددہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 26نومبراحتجاج کیس میں سابق صدرعارف علوی سمیت تحریک انصاف کے50رہنماؤں کےخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
وارنٹ جن افراد کے خلاف جاری کیے گئے ان میں سابق صدر عارف علوی، عمر امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔دیگر رہنماؤں میں رؤف حسن، مراد سعید، احمد نیازی، شعیب شاہین، اعظم سواتی، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، علیمہ خان، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار اور شیرافضل مروت کے نام شامل ہیں۔
یہ وارنٹس تھانہ کراچی کمپنی میں درج دو علیحدہ مقدمات کے سلسلے میں جاری کیے گئے، جن کی درخواست متعلقہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے کی گئی تھی۔
تحریک انصاف کا ردعمل:
یہ تمام کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ 5 اگست کو تحریک انصاف کے اعلان کردہ پُرامن احتجاج سے قبل جان بوجھ کر سیاسی قیادت کو گرفتار کرنے اور احتجاج کو روکنے کی نیت سے عدالتوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔
تحریک انصاف ان جھوٹے، بدنیتی پر مبنی مقدمات کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ اس کھلی ریاستی جارحیت کو پاکستانی عوام کی توہین سمجھتی ہے۔

Leave a reply