4اکتوبراحتجاج کیس،عدالت نےعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

0
5

پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کےخلاف 4اکتوبراحتجاج پردرج مقدمات کےکیس میں عدالت نےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کےوارنٹ گرفتاری جار ی کردئیے۔
اسلام آبادکی انسداددہشت گردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرا نےپی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کےخلاف 4اکتوبراحتجاج پردرج مقدمات کےکیسزکی سماعت کی۔
عدالت نےسینیٹراعظم خان سواتی کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتےہوئےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نےغیرحاضرکارکنان کےضمانتی مچلکےضبط کرنےکاحکم بھی دیا۔
عدالت نےکیس کی سماعت30جولائی تک ملتوی کردی۔

Leave a reply