ملک کےدفاع کومل کرناقابل تسخیربنائیں گے،وزیراعظم

0
5

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ملک کےدفاع کومل کرناقابل تسخیربنائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےفیلڈمارشل سیدعاصم منیرکوپاکستان کےپہلےچیف آف ڈیفنس فورسزتعینات ہونے پرمبارکبادپیش کی،اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیر کے لئےنیک خواہشات کااظہارکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ چیف آف ڈیفنس فورسزکی تعیناتی عصری ،جدید،جنگی تقاضوں سےہم آہنگ ہے،فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکی قیادت میں بہادرافواج نےدشمن کوعبرتناک شکست دی،فیلڈمارشل کی قیادت میں معرکہ حق میں شاندارکامیابی سےپاکستان کانام روشن ہوااورعزت ملی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھوکوبھی مدت ملازمت میں2سال کی توسیع پرمبارکباداورنیک خواہشات کااظہارکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ظہیراحمدبابرسدھوکی قیادت میں پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کیا،پاک فضائیہ نےدشمن کےجنگی ہوائی جہازتباہ کیےاوردشمن پراپنی دھاگ بٹھائی، پاکستان کےدفاع ،ترقی وخوشحالی کیلئے تمام ادارےمل کرکام کریں گے،ملک کےدفاع کومل کرناقابل تسخیربنائیں گے۔

Leave a reply