سال 2025میں پاکستانی گوگل پر کیا تلاش کرتے رہے؟گوگل کی رپورٹ جاری

0
3

گوگل نے 2025 کے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کی ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔اگر کرکٹ کی بات کی جائے تو سب سے اوپر پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا سرفہرست گوگل سرچ رہی۔
ایتھلیٹس کی فہرست میں سب سے اوپر بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما موجود ہیں جن کو پاکستانیوں نے کافی سرچ کیا۔دوسرے پر حسن نواز، تیسرے پر عرفان خان نیازی، چوتھے پر صاحبزادہ فرحان، 5 ویں پر محمد عباس، چھٹے پر صائم ایوب، 7 ویں پر یاسر خان، 8 ویں پر کاشت علی، 9 ویں پر سیف حسن اور 10 پر عبد الصمد رہے۔
اس کے بعد کراچی فلڈز، ایران، آسان کاروبار کارڈ، دریائے چناب میں سیلابی صورتحال، فیڈرل بورڈ کے میٹرک امتحانات کے نتائج، کراچی بورڈ کے میٹرک امتحانات کے نتائج، پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم، پاکستان میں سونے کی قیمت اور 9 ویں جماعت کے امتحابات کی تاریخ کو بالترتیب دوسرے سے 10 ویں نمبر تک سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں گوگل جیمنائی کو پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سرچ کیا۔

Leave a reply