جسٹس میاں گل حسن سپریم کورٹ کے مستقل جج بن گئے،8دسمبرکوحلف اٹھائیں گے

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج بن گئے ،8دسمبر کوحلف اٹھائیں گے۔
سپریم کورٹ میں مستقل جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی تقریب حلف برداری 8دسمبرکوہوگی،جس میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سےحلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کےججزاوروکلاشرکت کریں گے۔
واضح رہےکہ رواں ماہ2دسمبرکو چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس منعقدہوا تھاجس میں سپریم کورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اوردوہائیکورٹس کےچیف جسٹس کی تقرریوں کی منظوری دی گئی تھی۔















