ایئرسیال کاپاکستان سےمتحدہ عرب امارات کیلئےکم قیمت پروازوں کا اعلان

0
19

فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری ،پاکستان کی ائیر لائن ائیر سیال نےپاکستان سے یو اے ای کیلئے کم قیمت پر براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی غیر سرکاری ائیر لائن ائیر سیال نے ابوظہبی سے اسلام آباد، لاہور کیلئے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔سیال ائیرلائن کی جانب سے ابوظہبی سے پاکستان کے دو شہروں کیلئے ہفتہ وار متعدد پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کو پاکستان کی مقامی ائیرلائن ائیر سیال کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانی اب ائیرسیال کے ذریعے قدرے کم کرایہ میں پاکستان کا سفر کر سکیں گے۔
ائیر سیال کی جانب سے ابوظہبی سے لاہور کے لئے ہفتہ وار تین جبکہ اسلام آباد کے لئے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ ابوظہبی سے پاکستان کا سفر کرنے کیلئے ائیر سیال نے ابتدائی کرایہ ایک ہزار درہم مقرر کیا ہے۔
ابوظہبی ائیر پورٹس کی منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ایلینا سورلینی کا کہنا تھا کہ ہم ائیر سیال کو زاید انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں، یہ نیا روٹ ابوظہبی کے سفر اور تجارت کے روابط کو مضبوط بنانے اور سفری ضروریات پوری کرنے کے ہمارے سٹریٹجک ویژن کے عین مطابق ہے۔
ائیر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز ہماری علاقائی کنیکٹویٹی کو بہتر بنانے کے مشن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ نیا روٹ پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے ایک اہم اور سہل رابطہ فراہم کرے گا، جو پاکستان اور یو اے ای کے گہرے اور دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

Leave a reply