پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کیلئےٹک ٹاک پر نئی سہولت متعارف

0
20

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کیلئے خوشخبری، عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کیلئے اپنا ایڈز منیجر متعارف کروا دیا۔
ماہرین کے مطابق اس لانچ کے بعد مارکیٹرز کو غیر ملکی اکاؤنٹس یا تیسرے فریق کی ایجنسیوں کے بغیر اشتہارات کی مکمل مینجمنٹ، بجٹ کنٹرول اور ہدفی سامعین کے مواقع دستیاب ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق نئے اقدام کے تحت ٹک ٹاک پر اب پاکستانی ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس سے اشتہارات کی شفافیت اور آسانی میں اضافہ ہوگا۔اس سے قبل مارکیٹرز کو غیر ملکی اکاؤنٹس کے ذریعے اشتہارات چلانے کی وجہ سے اضافی لاگت اور محدود کنٹرول کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم اب ٹک ٹاک ایڈز منیجر کے ذریعے پاکستانی کاروبار کم بجٹ سے بھی بڑے سامعین تک پہنچ سکتے ہیں اور اپنے اشتہارات کو لوکل زبانوں جیسے اردو، پنجابی اور پشتو میں بھی پیش کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اشتہارات دیتے وقت ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز اور پالیسیز کی مکمل پابندی ضروری ہے، تاکہ اشتہارات بلا رکاوٹ جاری رہ سکیں۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام سے مقامی چھوٹے کاروبار، درمیانے درجے کے ادارے اور فری لانسرز کو نئے مواقع حاصل ہوں گے، جبکہ مارکیٹنگ کے شعبے میں جدت اور مقابلے کی شرح بھی بڑھے گی۔

Leave a reply