موسم میں بڑی تبدیلی! بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

موسم میں بڑی تبدیلی،محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے اور آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کے بیشتر علاقے سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، تاہم بالائی خطوں میں بادلوں کی آمد کے ساتھ موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنےکاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے،مری اورگلیات میں بھی موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے، اُدھر سیالکوٹ،نارووال،لاہور،شیخوپورہ اورگوجرانوالہ میں دھند متوقع ہے،جبکہ گجرات،جہلم ،فیصل آباد،ساہیوال،ملتان اورخانیوال میں بھی دھندکاراج برقراررہنےکاامکان ہے۔ لیہ،کوٹ ادو،بہاولپوراورگردونواح میں سموگ کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہے، پشاور،صوابی ،مردان،چارسدہ،نوشہرہ اورڈیرہ اسماعیل خان میں دھندمتوقع ہے، اُدھرگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلوداورموسم شدیدسردرہنےکاامکان ہے۔















