قومی اسمبلی کااجلاس طلب:10نکاتی ایجنڈاجاری

0
9

قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 5 بجے ہوگا ،جس  کا10نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
ٹیکس چوری اورمحصولات کی وصولی کی انتہائی خراب صورتحال پرتوجہ دلاؤنوٹس ایجنڈے میں  شامل ہے ،جبکہ قومی ادارہ برائےلوک اورروایتی ورثہ (لوک ورثہ)ترمیمی بل ایوان میں پیش کیاجائےگا۔
قومی غذائی تجارت وغذائی تحفظ اتھارٹی بل2025منظوری کیلئےپیش کیاجائےگا،وزیرقانون کےامورسے متعلق مشاہدات اورعملدرآمدکی 4سالہ رپورٹس پیش کریں گے،خیبرپختونخوامیں گیس لوڈشیڈنگ سےمتعلق توجہ دلاؤنوٹس بھی اجلاس کےایجنڈےمیں شامل ہے۔

Leave a reply