جیمنائی نے گوگل کی 2025 ٹرینڈنگ سرچز میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

0
11

جیمنائی نے گوگل کی 2025 ٹرینڈنگ سرچز میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنی سالانہ ٹریڈنگ سرچ رپورٹ جاری کر دی۔ جس میں اس سال عالمی سطح پر تیزی سے بڑھنے والے ورڈ سرچ کا احاطہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ ٹرینڈ کرنے والی سرچ جیمنائی رہی، جو گوگل کا طاقتور اے آئی چیٹ بوٹ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے استعمال اور دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ٹریڈنگ سرچز 2025 کے ٹاپ تھری میں جیمنائی، بھارت بمقابلہ انگلینڈ اور چارلی کرک شامل ہیں۔
خبروں کے شعبے میں سب سے زیادہ تلاش کی جانیوالی کیوری چارلی کرک کی خود کشی رہی، اس کے بعد دوسری سب سے زیادہ ٹرینڈنگ نیوز سرچ ایران، جبکہ تیسرے نمبر پر امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن رہا۔چین کا تیزی سے مقبول ہونیوالا اے آئی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک بھی عالمی ٹرینڈز میں شامل رہا اور مجموعی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

Leave a reply