ملک میں 18سے20 دسمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

0
8

محکمہ موسمیات نےملک میں 18سے20 دسمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں زیادہ تر ماڈلز اس بات پر متفق ہیں کہ رواں ماہ 18 سے 20 دسمبر کے دوران مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے، جس سے ملک میں اچھی بارشیں متوقع ہیں، یہ ایک طویل المدت پیشگوئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں تبدیلی آ سکتی ہے، محکمہ موسمیات ان تمام موسمیاتی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کے بیشتر علاقے اس وقت خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ، بارشیں نہ ہونے سے موسمی وبائی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے ،گزشتہ ماہ میں بھی بارشیں معمول سے 72 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں۔
دوسر ی جانب بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے پری الرٹ ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق صوبے کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی ہے اور خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کی توقع ہے۔

Leave a reply