حکومت انسانی حقوق کےتحفظ اورفروغ کیلئےپرعزم ہے،صدرمملکت آصف زرداری

0
7

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق کےتحفظ اور فروغ کیلئےپرعزم ہے۔
انسانی حقوق کےعالمی دن پرصدرمملکت آصف علی زرداری کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ ہرفردکی عزت ،مساوات اورانصاف کاتحفظ ہماری بنیادی ترجیح ہے، اسلام انسانی وقار،احترام انسانیت اورمساوات پرزور دیتاہے،آئین پاکستان ہرشہری کوبلااختیارآزادی اوربنیادی حقوق کی ضمانت دیتاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ قائداعظم نےپاکستان کوہم آہنگی اوروقارکی بنیادپرریاست  کے طور پر تصور کیا تھا، حکومت انسانی حقوق کےتحفظ اورفروغ کیلئےپرعزم ہے، کمزوراورپسماندہ طبقات کےحقوق کیلئے مزید مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

Leave a reply