رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح3.2فیصدپہنچنےکاامکان ،آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3.2فیصد پہنچنےکاامکان ظاہرکردیا۔
آئی ایم ایف نےپیشگوئی کی ہےکہ جون 2026میں مہنگائی بڑھنےکی شرح 8.9فیصدتک پہنچ سکتی ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں مہنگائی بڑھنےکی شرح 4.5فیصد سےبڑھ کر6.3فیصدتک پہنچ سکتی ہے،جون 2025میں پاکستان میں مہنگائی بڑھنےکی شرح3.2فیصدتھی۔
آئی ایم ایف نےگزشتہ2سال کی معاشی کارکردگی ،رواں مالی سال کی معاشی پروجیکشنزبھی جاری کردیں ۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہاگیاکہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح3.2 فیصدپہنچنےکاامکان ہے، پاکستان میں بیروزگاری کی شرح8فیصدسےکم ہوکر 7.5فیصدتک پہنچ سکتی ہے،مالی سال 2026میں معیشت میں ٹیکسوں کاحصہ 16.3فیصدتک پہنچنےکی توقع ہے،مالی سال 2025میں معیشت میں ٹیکسوں کاحصہ15.9فیصدتھا۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہاگیاکہ 2026میں مالیاتی خسارہ 4فیصدتک پہنچنےکاامکان ہے،جبکہ 2025 میں مالیاتی خسارہ 5.4فیصدتھا،2026میں معیشت میں قرضوں کابوجھ69.6فیصدتک ہوسکتاہے، مالی سال 2025میں معیشت پرقرضوں کابوجھ70.6فیصدتھا۔















