ورلڈبینک کاپاکستان کیلئے 40کروڑڈالرکاپیکج،رقم پانی اورصفائی کےمنصوبوں پراستعمال ہوگی

0
19

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے40کروڑڈالر کےپیکیج کی منظوری دےدی،رقم پانی اور صفائی کے بڑے منصوبوں کےلئے استعمال ہوگی۔
ورلڈبینک کے اعلامیہ کےمطابق رقم سےپنجاب میں انتظامیہ کی ادارہ جاتی اورمالی کارکردگی بہتربنانےمیں مددملےگی،پی آئی سی پی پروگرام پنجاب کے16شہروں میں شروع کیاجائےگا، رقم پانی،صفائی اوربنیادی حفظان صحت کے منصوبوں کیلئے استعمال ہوگی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ پروگرام سیوریج سسٹمز،پانی کےٹریٹمنٹ پلانٹس کی بہتری اوربحالی میں مددکرے گا،پروگرام بلدیاتی اداروں کی آمدنی بڑھانےمیں معاونت فراہم کرےگا،پروگرام بلدیاتی اداروں کو خود مختاربنانےپربھی توجہ دے گا،پنجاب کےشہرسیلاب اورخشک سالی سےبہترنمٹ سکیں گے۔

Leave a reply