پاکستان کی تباہی کےذمہ داربانی پی ٹی آئی اورفیض حمید ہیں،خواجہ آصف

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تباہی کےذمہ داربانی پی ٹی آئی اورفیض حمید ہیں۔
سیالکوٹ میں نیوزکانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کا پروجیکٹ آج سے10،12سال پہلےزورشورسےشروع کیا گیا، لاہورمیں پہلےجلسےکی ارینجمنٹ بھی نادیدہ ہاتھوں نےکی تھی،نوازشریف اقتدار میں آئےتو4سالوں میں پاکستان کی ترقی ریکارڈپرتھی،نوازشریف کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس چلاکرمن گھڑت الزامات پرنااہل کیاگیا۔
وزیردفاع کامزیدکہناتھاکہ پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کےپیچھےپہلےاورشخصیات بھی کام کرتی رہیں، پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی پرمکمل عملدرآمدفیض حمیدنےشروع کیا، نوازشریف کوہٹانا،مقدمےچلانا،من گھڑت الزامات لگاناپروجیکٹ میں شامل تھا،بانی پی ٹی آئی کوبرسراقتدارلانےکےپروجیکٹ پرفیض حمید نےکام شروع کیا، عمران خان اقتدارکےدورمیں پاکستان کیساتھ جوظلم کیاگیاوہ سب کے سامنے ہے، بانی پی ٹی آئی اورفیض حمیدپاکستان کی تباہی میں ایک دوسرےکے پارٹنررہے ۔
اُن کاکہناتھاکہ پاکستان کی تباہی کےذمہ داربانی پی ٹی آئی اورفیض حمید ہیں،عمران خان نےڈیلیورکیایانہیں یہ سب عوام جانتےہیں،بانی پی ٹی آئی نےتمام مخالفین کو جیل میں ڈالایہ سب فیض حمیدکےذریعے کیاگیا، کپتان اورفیض حمیدایک دوسرے کےلئے لازم وملزوم تھے،بانی پی ٹی آئی اورفیض حمیددونوں بینفشری تھے۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ ٹاپ سٹی کیس میں فیض حمیدلوگوں کواغواکرتاان کی املاک تباہ کرتاتھا،بانی پی ٹی آئی اقتدارکےدورمیں پاکستان کیساتھ جوظلم کیاگیاوہ سب کےسامنےہے،بانی پی ٹی آئی کوبرسر اقتدار لانانوازشریف پرمقدمات اور قیدکرنافیض حمیدکاکام تھا،فیض حمیدکےاقدامات کابینفشری براہ راست بانی پی ٹی آئی تھا،فیض حمیدملک کےساتھ بھیانک کھیل کھیلتےرہے۔
وزیردفاع کاکہناتھاکہ وزیراعظم ہاؤس کےعقبی لان میں ملک کےساتھ کیاکھلواڑ کرناہےمنصوبہ بندی کی جاتی تھی،فیض حمیدنےبطورکورکمانڈرسہارےدینےکی کوشش کی ،فیض حمیدکیخلاف اوربھی کارروائی ہوگی مزیدکیسزبھی سامنےآئیں گے،بانی پی ٹی آئی فیض حمیدکی بیساکھیوں پرکھڑاتھاجوآہستہ آہستہ وقت کیساتھ ختم ہوئیں،سہارےکیلئے9مئی برپاکیاگیاجس کےپیچھےفیض حمیدتھااورپی ٹی آئی نےکام کیا،9مئی کوتباہی کامنصوبہ فیض حمیداوربانی پی ٹی آئی کاجوائنٹ وینچر تھا۔















