ویزہ فیسوں میں اضافہ:19امریکی ریاستوںکاٹرمپ کےفیصلےکیخلاف عدالت سےرجوع

0
20

ویزہ فیسوں میں اضافےپر19امریکی ریاستوں نےصدرڈونلڈٹرمپ کے فیصلےکےخلاف عدالت سےرجوع کرلیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی ریاستوں نے ایچ ون بی ویزوں پرعائدایک لاکھ ڈالر فیس کی مخالفت شروع کردی،19امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ کےفیصلےکےخلاف عدالت سےرجوع کرلیا،بوسٹن کی فیڈرل کورٹ میں صدرٹرمپ کےفیصلےکےخلاف درخواست دائرکردی گئی۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایچ ون بی ویزوں پرموجودہ فیس2ہزار سے5 ہزارڈالرتک ہے،صدر ٹرمپ نےستمبرمیں یہ فیس بڑھاکرایک لاکھ ڈالرکردی تھی۔
اٹارنی جنرل کیلیفورنیا کاکہناہےکہ ایچ ون بی ویزوں پرفیس عائدکرنا صدر کے دائرہ اختیارمیں نہیں ہے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق صدرٹرمپ کےاقدام سےکیلیفورنیاکاٹیک سیکٹرشدیدمتاثرہوا،فیس کی مخالفت کرنےوالوں میں نیویارک ،واشنگٹن،نیوجرسی اوردیگرریاستیں شامل ہیں،یوایس چیمبرآف کامرس پہلےہی فیصلےکےخلاف عدالت میں درخواست دائرکرچکی ہے۔

Leave a reply