جعلی ڈگری کیس:جسٹس طارق محمودجہانگیری جج کےعہدےکیلئےنااہل قرار

0
11

جعلی ڈگری کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ نےطارق محمودجہانگیری کوجج کے عہدے کیلئےنااہل قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی ،جعلی ڈگری کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ نےمختصرفیصلہ جاری کردیا۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ طارق محمودجہانگیری جج بننےکےاہل نہیں تھے،طارق محمود جہانگیری تعیناتی کے وقت ایل ایل بی کی درست ڈگری نہیں رکھتےتھے،طارق محمودجہانگیری کی بطورجج تعیناتی غیرقانونی تھی، طارق محمودجج تعیناتی کےوقت وکیل بننےکےاہل نہیں تھے۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے طارق محمودجہانگیری کوعہدےسےہٹانےکاحکم دیتےہوئےفیصلےکی کاپی وزارت قانون کوبھیجنےکاحکم دیااورعدالت نےوزارت قانون کو طارق محمود جہانگیری کوڈی نوٹیفائی کرنےکاحکم بھی دیا۔

Leave a reply