یااللہ خیر!اسلام آباداورکےپی کےمختلف علاقوں میں زلزلہ

0
6

یااللہ خیر!وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور خیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں 5.7شدت کازلزلہ آنے سےلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ 10بجکر39منٹ پرآیا،زلزلے کے جھٹکےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مالاکنڈ، دیر اور چترال سمیت بالائی علاقوں میں محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے خیبر لنڈی کوتل اور مضافات میں بھی محسوس کیے گئے۔جس کےباعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاشہری کلمہ طیبہ کاوردکرتےہوئے گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکزکےمطابق ریکٹرسکیل پرزلزلےکی شدت 5.7ریکارڈکی گئی،جبکہ زیرزمین زلزلےکی گہرائی 12کلومیٹرریکارڈکی گئی،اورزلزلےکامرکزہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

Leave a reply