برفباری کے بعد سردی کی لہر، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
5

برفباری کے بعد سردی کی لہر، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار ،میانوالی ،بھکر،نورپورتھل اورلیہ میں بارش کی توقع ہے، مری اورگلیات میں تیزہواؤں کےساتھ بارش برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ لاہور،سیالکوٹ،نارووال،حافظ آباد،شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں دھند رہی، اُدھرگجرات ،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاؤلنگرمیں سموگ متوقع ہے،اوکاڑہ،ساہیوال، ملتان، قصور، خانیوال، خانپور اوربہاولپورمیں بھی دھندمتوقع ہے۔جبکہ رحیم یارخان اورگردونواح میں سموگ کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق چاغی ،نوشکی،واشک،پنجگور،کیچ اورگودارمیں بارش کاامکان ہے،کوئٹہ ،قلات،مستونگ،اورقلعہ سیف اللہ میں بارش متوقع ہے،زیارت،ہرنائی،موسیٰ خیل اورژوب میں بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔دوسری جانب بالائی سندھ کےاضلاع میں دھنداورسموگ کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ چند روزمیں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو گا، جبکہ ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں وقفے وقفے سے برفباری بھی جاری ہے، لہٰذا پہاڑوں کا رخ کرنیوالے سیاح احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

Leave a reply