بلدیاتی ایکٹ 2025:عدالت نےایڈووکیٹ جنرل کوجواب جمع کرانے کی مہلت دیدی

0
6

بلدیاتی ایکٹ 2025کےکیس میں عدالت نےایڈووکیٹ جنرل آفس کوجواب جمع کرانے کی مہلت دےدی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس سلطان نےبانی پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی ودیگرکی بلدیاتی ایکٹ 2025کے خلاف دائردرخواستوں پرسماعت کی۔ڈی جی لاالیکشن کمیشن اوردرخواست گزاروکیل اظہرصدیق عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈی جی لاالیکشن کمیشن نےکہاکہ 10جنوری کےبعدبلدیاتی الیکشن کیلئےحلقہ بندیوں کاآغازکردیں گے،حلقہ بندیاں مکمل کرنےکیلئےڈھائی سےتین ماہ کا عرصہ درکارہے،حلقہ بندیاں مکمل کرنےکےبعد60روزمیں بلدیاتی الیکشن کرادیں گے۔
عدالت نےایڈووکیٹ جنرل آفس کوکل تک جواب جمع کرانےکی مہلت دےدی۔
وکیل اظہرصدیق نےکہاکہ حکومتی بیان کوریکارڈکاحصہ بنایاجائےکہ الیکشن جماعتی بنیادوں پرہوگا۔اورمؤقف اپنایاکہ ایکٹ کےمطابق بلدیاتی الیکشن غیرجماعتی بنیادوں پرہونےہیں۔
بعدازاں عدالت نےسماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply