دنیا کا بہترین ریلوے نظام رکھنے والے 10 ممالک کون سے ہیں؟

0
6

ریل کے رومانوی سفر کے شوقین مسافروں کیلئے اہم خبر،دنیا کا بہترین ریلوے نظام رکھنے والے 10 ممالک کون سے ہیں؟
دنیا کابہترین ریلوےنظام رکھنے والے پہلے دس ممالک کے نام سامنے آ گئے۔ عالمی سطح پر ریلوے کے معیار کا موازنہ کرنے کیلئے ورلڈ اکنامک فورم کے تازہ ترین عالمی طور پر قابلِ موازنہ اشاریے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔یہ درجہ بندی 1 سے 7 کے سکیل پر کی گئی ہے، زیادہ سکور بہتر معیار کی نشاندہی کرتا ہے اور اس فہرست میں جاپان پہلے نمبر پر ہے۔
جاپان دنیا کا بہترین ریلوے نظام رکھتا ہے، یہاں تیز ترین ٹرینوں کا نیٹ ورک ہے، یہ نظام مکمل برقی ہے، اعلیٰ معیار، وقت کی پابندی، دیکھ بھال اور آرام دہ سفر اس کا خاصا ہے۔ فہرست میں ہانگ کانگ دوسرے نمبر پر ہے، یہاں کا ایم ٹی آر سسٹم جدید خودکار نظام، عالمی معیار کی مینٹیننس اور میٹرو لیول فریکوئنسیز کے باعث نمایاں ہے۔
سوئٹزرلینڈ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ جنوبی کوریا کا تیسرا نمبر ہے، ان دونوں ممالک کے تیز رفتار روٹس اور وسیع سرنگوں کا نیٹ ورک ریلوے کو انتہائی قابلِ اعتماد بناتا ہے۔فہرست میں سنگاپور پانچویں نمبر پر ہے اورنیدرلینڈز بہترین ریلوے نیٹ ورک رکھنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے۔فن لینڈ ساتویں نمبر پر ہے،جبکہ سپین آٹھویں نمبر پرہے۔
تائیوان فہرست میں نویں نمبر پر ہے اورآسٹریا دسویں نمبر پر ہے،جہاں تیز ترین ٹرین طویل سرنگوں میں سفر کیلئے مسافروں کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

Leave a reply