پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

0
30

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین،32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقدہوئی۔
کمانڈررائل بحرین نیول فورس ریئرایڈمرل احمدمحمدابراہیم آل بن علی تقریب کےمہمان خصوصی تھے، نیول اکیڈمی آمدپرمہمان خصوصی کانیول چیف ایڈمرل نویداشرف نےاستقبال کیا۔کیڈٹس نے پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل نویداشرف کوسلامی پیش کی،ریئرایڈمرل احمدمحمدابراہیم آل بن علی نےپریڈکامعائنہ کیا۔
اس موقع پر نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالےکیڈٹس میں انعامات تقسیم کیےگئے۔مڈشپ مین شہاب احمدکواکیڈمی ڈرک دی گئی اورمڈشپ مین محمد عزیز عباس کومجموعی طورپربہترین کارکردگی پراعزازی شمشیرسےنوازاگیا۔
کمانڈررائل بحرین نیول فورس ریئرایڈمرل احمدمحمدابراہیم آل بن علی کاپریڈ سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھاکہ مدعوکرنےپرپاک بحریہ کےسربراہ کاشکرگزار ہوں،میں بھی پاکستان نیول اکیڈمی سےفارغ التحصیل ہوں۔کیڈٹس کیلئے امکانات کی ایک دنیاہے،کیڈٹس اپنی بہترین صلاحیتوں سےملک وقوم کوفائدہ پہنچائیں۔
کمانڈررائل بحرین نیول فورس کامزیدکہناتھاکہ پاکستان نیول اکیڈمی بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی ہے،بحرین پاکستان سےتعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے ،پاک بحرین دوستی ہمیشہ قائم رہےگی،پاکستان کےساتھ اسلامی اخوت کے رشتےمیں بندھےہیں،پیشہ ورانہ زندگی میں کردارکی اہمیت ہے،دوسرےممالک کے کیڈٹس کوتربیت دیناپاکستان نیول اکیڈمی کیلئےقابل فخرہے۔

Leave a reply