نئےسال پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

0
43

صارفین کےلئےخوشخبری،نئےسال پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
ذرائع کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاابتدائی ورکنگ پیپرتیا رکرلیاگیاہے،جس کےمطابق یکم جنوری سےپٹرول کی قیمت میں 10روپے60پیسےفی لیٹرکمی کی تجویزہے،جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 8روپے59پیسےفی لیٹرکمی کی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں9روپےفی لیٹرکمی کی تجویزدی گئی ہے،جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6روپے62پیسےفی لیٹرکمی کی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ اوگراکل ورکنگ پیپرحکومت کوبھجوائےگی،حکومت ریونیوضروریات مدنظر رکھتے ہوئےفیصلہ کرےگی۔وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کےبعدفیصلہ کرےگی،حتمی نوٹیفکیشن وزارت پیٹرولیم سےجاری کیاجائےگا۔حکومت نےلیوی یاٹیکسزعائدنہ کیےتونئےسال پرعوام کوریلیف ملےگا۔

Leave a reply