پاکستان سعودی عرب، یو اے ای کشیدگی ختم کرانے کیلئے متحرک

پاکستان سعودی عرب اوریو اے ای کےدرمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے متحرک ،وزیراعظم شہبازشریف نےوفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کےصدرشیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف دہرایا،پاکستان نے یو اے ای صدر سے ملاقات میں پاکستانی کوششوں پر روشنی ڈالی،وزیراعظم شہباز شریف کا یمن کی صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زورپاکستان نے سعودی عرب کے بعد یو اے ای کو بھی اعتماد میں لے لیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ سعودی وزیر خارجہ سے رابطے پر بھی یو اے ای صدر کو اعتماد میں لیا گیا،پاکستان نے معاملہ طاقت کی بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیدیا،وزیراعظم نےدو برادر ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ،وزیراعظم کی قیادت میں وفد ملاقات کے بعد رحیم یار خان سے واپس روانہ ہوگیا۔















