پاکستان نےایران کیلئےٹریول ایڈوائزری جاری کردی

0
37

پاکستان نےایران میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور حالیہ بدامنی کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کے لیے ایک نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
پاکستان نے ایران میں مقیم پاکستانیوں کوانتہائی احتیاط برتنےکی ہدایت کردی۔
دفترخارجہ نےپاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت اور سلامتی کی خاطر حالات بہتر ہونے تک ایران کے ہر قسم کے غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔
دفترخارجہ کےمطابق ایران میں موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتہائی محتاط رہیں، اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی مشنز سے رابطے میں رہیں۔،ایران میں پاکستانی مشنزکےرابطہ نمبربھی جاری کردئیے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ 28دسمبرسے ایران میں معاشی بحران کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،جس میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 65 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ملک گیرمظاہروں کےدوران متعددافرادکوگرفتاربھی کیاگیا۔
خیال رہےکہ ایران میں احتجاج کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بھی مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے۔

Leave a reply