ملک میں کڑاکے کی سردی: ہنزہ میں پارہ منفی 20 ڈگری ریکارڈ

ملک بھرمیں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ میں پارہ منفی 20 ڈگری کو چھو گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہےگا، پنجاب ،بالائی سندھ اور خیبرپختونخوامیں دھندرہےگی،جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں چندمقامات پرکہراپڑےگا،بلوچستان کےشمالی علاقوں میں شدید سردی کاامکان ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم شدیدسردرہےگا۔
عالمی موسمی ویب سائٹ کے مطابق ہنزہ میں کم سے کم منفی 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔دوسری طرف سوموار کی صبح کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ڈگری، لاہور میں 3، پشاور میں 4 اور کراچی میں 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔















