لاہور:محفوظ بسنت کےانتظامات مکمل،امن وامان کیلئے6 تا 8 فروری تک دفعہ 144 نافذ

0
30

لاہور میں محفوظ بسنت کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ شہر میں امن و امان اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے 6، 7 اور 8 فروری کو دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
بسنت کےموقع پر پتنگ سازی اور فروخت کے عمل کو باقاعدہ بنانے کیلئے ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پتنگ فروشوں کی موصول ہونے والی 530 درخواستوں میں سے 340 منظور کر لی گئی ہیں۔ اسی طرح کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی 11 درخواستوں میں سے 5 کو اجازت دے دی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق پتنگ اور ڈور کی فروخت کی اجازت یکم فروری سے دی جائے گی، جبکہ پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فارم اے کے تحت ہوگی اور رجسٹرڈ افراد کو فارم بی پر کیو آر کوڈ کے ساتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کیلئے فارم سی اور ڈی مقرر کیے گئے ہیں، تاکہ بسنت کی تقریبات محفوظ اور قانون کے دائرے میں منعقد کی جا سکیں۔

Leave a reply