فلم ’او رومیو‘ کا ٹیزر جاری ، شاہد کپور کے ’وائلنٹ‘ کردار کے چرچے

0
27

مشہور بھارتی ہدایت کار وشال بھردواج کی نئی فلم ’او ،رومیو‘ کا ٹیزرجاری کردیا گیا ۔
فلم میں اداکار شاہد کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نانا پاٹیکر، وکرانت میسی، دیشا پٹانی، تمنّا بھاٹیہ اور اویناش تیواری جیسے بالی وُڈ کے دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں۔
فلم کےٹیزر میں ایکشن اور تھرلر کا بھرپور تڑکا لگایا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاہد کپور اس بار ایک مختلف اور ڈارک شیڈ والے کردار میں جلوہ گر ہوں گے، مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے اس نئے روپ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔فلم رواں سال13فروری کوسنیما گھروں کی زینت بنےگی۔

Leave a reply