ہر سو دھندکےڈھیرے:حدنگاہ میں کمی پرموٹروےٹریفک کیلئےبند

ہر سو دھندکےڈھیرے،حدنگاہ میں کمی پرموٹروےکوٹریفک کیلئےمختلف مقامات سےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکاکہناہےکہ موٹروےایم2لاہورتاکوٹ مومن تک شدیددھندکےباعث بند کردی گئی جبکہ موٹروےایم3فیض پورتادرخانہ دھندکےباعث حدنگاہ میں کمی کےباعث ٹریفک معطل رہی ،موٹروےایم4پنڈی بھٹیاں تاملتان دھندکےباعث ٹریفک بندرہی،موٹروےایم5ملتان تاظاہر پیر تک دھندکے باعث بندرہی۔
ترجمان کامزیدکہناہےکہ موٹروےایم11لاہورسےسمبڑیال تک دھندکی وجہ سےبندرہی ،قومی شاہراہ پرمانگامنڈی ،پتوکی،اوکاڑہ،ساہیوال،کسوال اوراقبال نگرمیں دھندکےباعث ٹریفک معطل رہی،میاں چنوں ،خانیوال، ملتان، لودھراں اوربہاولپورمیں بھی دھندکی وجہ سےٹریفک بندرہی۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ حدنگاہ میں بہتری پرموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کےلئےکھول دیاگیا۔
ترجمان موٹرپولیس کاکہناہےکہ شہری غیرضروری سفرسےگریزکریں،فوگ لائٹس کااستعمال لازمی کریں اوردھندکےباعث حدرفتارمیں کمی اورمناسب فاصلہ رکھیں۔















